• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سول آرمڈ فورسز میں 19930 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

اسلام آ باد( رانا غلام قادر )ملک کو دہشت گردی سے نمٹنے کا چیلنج در پیش ہے تاہم سول آرمڈ فورسزمیں انیس ہزارنوسو تیس ( 19930) اسامیاں خالی ہونےکاانکشاف ہواہے-تمام نوسول آرمڈفورسزمیں منظورشدہ آسامیوں کی مجموعی تعداد دولاکھ اڑسٹھ ہزار سات سو تیرہ (268713) اور ان میں سے دو لاکھ اڑتالیس ہزار سات سو تراسی( 248783) آسامیاں پر اور انیس ہزار نو سو تیس( 19930) آسامیاں خالی ہیں ،فیڈرل کانسٹیبلری میں سب سےزیادہ پانچ ہزارچار سو دس آسامیاں خالی ہیں۔حکومتی ذرائع سول آرمڈ فورسز میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے امکانات ظاہر کررہے ہیں کیونکہ ان فورسز میں تقریبا 20 ہزار آسامیاں خالی ہیں -حکومتی ذرائع کےمطابق ایف سی بلوچستان ساوتھ میں4ہزار87،ایف سی خیبرپختونخواہ ساوتھ میں3ہزار 158،ایف سی بلوچستان نارتھ 2ہزار 620اورسندھ رینجرزمیں ایک ہزار471آسامیاں خالی ہیں-
اہم خبریں سے مزید