• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر صیہونی جارحیت، 76 شہید، بھوک سے مزید 13 افراد جاں بحق، بلجیم کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پرصہیونی جارحیت کے دوران 100فلسطینی شہیدہوگئے،جن میں مقامی صحافی اور 12 امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں۔جبکہ بھوک سےمزید13افراد نے دم توڑ دیا۔اگست میں قحط سے185 فلسطینی لقمہ اجل بنے،اسرائیل نےحماس کمانڈر اور نائب کو شہید کرنیکا دعویٰ کیاہے اورہیبرون کے میئر تیسیر ابو سنینہ کوگرفتارکرلیا۔قابض ریاست پرعالمی دباؤ بڑھنے لگا،بلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔ادھرتل ابیب میں ڈاکٹروں نے یر غمالیوں کی رہائی کیلئے احتجاج کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔مجاہدین بریگیڈز نےغزہ سٹی کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے اور ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔درین اثنا اسرائیل نے غزہ سٹی میں نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کیلئے 40 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ، معاملے پر فوجی سربراہ اور وزرا میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 248 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید