• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سویٹس یونٹس، کریانہ سٹورز، ہوٹلز اور پاپڑ فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، حفظانصحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 50 لیٹرشوگر سیرپ، 25 لیٹر مضر صحت مشروبات، 10 کلو ناقص مصالحہ جات تلف کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن، شیر شاہ روڈ، خونی برج چوک ملتان میں 3 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ناقصمصالحہ جات کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 90 ہزار روپے ،جلالپور پیر والہ، نادرن بائی پاس پر 2 بیکریوں کو ایکسپائری خوراک فروخت کرنے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،اسی طرح جلالپور پیروالا میں2 کھویا یونٹس کو سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 55 ہزار روپے اور نواز شریف یونیورسٹی کے پاس پاپڑ فیکٹری کو فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، تیار خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید