• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، ٹریفک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، بی زیڈ پولیس نے ملزم علی رضا سے پسٹل مع تین گولیاں، الپہ پولیس نے ملزم فہیم سے پسٹل مع دوگولیاں جب کہ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شاہد سے پسٹل مع چار گولیاں برآمد کرلیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس تھانہ بستی ملوک پولیس نے 16سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ڈی ایچ اے پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، شہری سے نوسربازی کرکے موبائل فون لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی جلالپور پولیس نے 720 بوری گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور ٹرالر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ،فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید