ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن کے فلڈ بارے ملتان ڈویژن میں نامزد فوکل پرسن ایم پی اے بیرسٹر اسامہ نے محکمہ سکول جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نےسپیشل سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب محمد امین اویسی سے ملاقات کی،بعدا زاں بیرسٹر اسامہ نے سپیشل سیکرٹری کے ہمراہ ایک اجلاس میں شرکت کی ،جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری سمیت دیگر افسران شریک ہوئے،بیرسٹر اسامہ نے ملتان ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں بارے بریفنگ لی اورمختلف ہدایات جاری کیں،بعد ازاں انہوں نے مختلف سکولوں کا معائنہ بھی کیا ۔