ملتان (سٹاف رپورٹر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ ولادترحمت اللعالمین ﷺ ریلی عقیدت و احترام سےنکالی گئی، ریلی کا آغاز حیات چوک سے ہوا اور گلشن مارکیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، شرکائے ریلی میں کاروں، جیپوں، ٹرالوں، ڈالوں، ویگنوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کے قافلے شامل تھے، شہر کے مختلف چوراہوں پر تاجروں اور شہریوں کی جانب سے شرکائے ریلی کا بھرپور استقبال کیا گیا،ریلی کی قیادت مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی، سینیٹر رانا محمود الحسن، حافظ معین خالد، پیر مدنی قادری رضوی، نفیس انصاری، سردار حسنین لغاری، فیاض لغاری، عثمان پسروری، چوہدری الیاس اور حامد علی معین سمیت معروف مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کی۔