ملتان (سٹاف رپورٹر)میلاد فاؤنڈیشن پاکستان اور جعفری بخاری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آستانہ پیر سید مبارک شاہ بخاری سے چوتھی سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت زاہد بلال قریشی، صاحبزادہ محمد اشرف جعفری بخاری، حاجی اقبال عادل و دیگر نے کی۔ مقررین نے کہا کہ ناموس رسالتؐ، عظمت اہل بیت و صحابہؓ کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر گستاخان رسولؐ کے خلاف سخت قانون سازی اور کڑی سزاؤں کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں سیکڑوں عاشقان رسولؐ شریک ہوئے۔