• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ،نشتر ہسپتال منتقل ،غازی آباد کا رہائشی 80سالہ اللہ دتہ اور 55سالہ پہلوان گھر میں موجود تھے کہ اچانک دیوار گرگئی جس کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اطلاع پر ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا جہاں داکٹرز کے مطابق اللہ دتہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ریسکیو 1122کے مطابق دیوار بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری جو حالیہ بارشوں کی وجہ سے کمزور ہوگئی تھی اور خستہ حالت میں موجود تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
ملتان سے مزید