• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ترقیاتی بینک جتوئی کے افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سپیشل جج بینکنگ کرائم کورٹ محترمہ حمیرۃ الزہرہ نے زرعی ترقیاتی بینک جتوئی کے افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئے ۔ مدعی پیر بخش کے وکیل سید اظہر حیدر بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ زرعی ترقیاتی بینک جتوئی کے موبائل کریڈٹ آفیسر منظور احمد اور کیشیر رانہ دلشاد نے پیر بخش سے12 لاکھ روپے کا زرعی قرضہ منظور کرانے کیلئے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی اور قرض میں سے دو لاکھ روپے خورد برد کر لیئے جس کے خلاف ایف ائی اے میں درخواست دی گئی اور تفتیش میں الزام درست ثابت ہوئے اور دونوں ملزمان قصور وار پائے گئے انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ کسی رنجش یا مخاصمت کی بنیاد پر درج نہیں کرایا گیا بلکہ یہ حقائق پر مبنی ہے جس کی ایف آئی اے بھی تصدیق کر چکا ہے، فاضل عدالت نے مستغیث کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔
ملتان سے مزید