• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی اور کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 43 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دیکر ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ چلڈرن کمپلیکس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ، ساؤتھ سٹی ہسپتال سمیت نشتر 2 ہسپتال میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیسٹرو میں مبتلا 120 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید