• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات ،عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) بدھلہ سنت کے ریاض حسین کے کمرشل پلاٹ پر قبضہ مافیا کے محمد شاہد کی پولیس کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد جواد ظفر نے پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔ پٹیشنر کے وکیل سید اظہر حیدر بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پٹیشنر کی درخواست پر سی پی او ملتان نے ڈی ایس پی مخدوم رشید کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا مگر پولیس نے تعمیرات رکوانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ ملزم کو تعمیرات جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جس پر مجبوراً متاثرہ فریق کو اپنے کونسل سید اظہر حیدر بخاری کے توسط سے عدالت عالیہ ملتان بنچ میں رٹ دائر کرنا پڑی۔
ملتان سے مزید