ملتان(سٹا ف رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا ہے کہ نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی ملتان، رحمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے خصوصی میڈیکل ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہے ، اس ٹیم میں نشتر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور میڈیکل کالج کے طلبہ شامل ہیں جو دو آبہ، بیٹھ اور بستی بھٹیاں سمیت دریائے چناب کے کنارے واقع سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ عوام کو خشک راشن، ادویات اور فوری طبی امداد فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہم سب کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔نشتر ہسپتال ون اور ٹو میں ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں اور ہر قسم کی ادویات موجود ہیں تاکہ کسی مریض کو علاج معالجے میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔