ملتان(سٹاف رپورٹر)) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 27مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ چہلیک کے علاقے فاروق لنگاہ سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 15ہزار و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نشاط احمد سے ڈاکو55ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ گلگشت کے علاقے فیض محمد نامعلوم مسلح ملزم نقدی 20ہزار چھین کر فرار ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے کاشف سے دو ڈاکو مسلح نے تین موبائلزفونز چھین لیئے کلیم اللہ سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر دو موبائلزفونز لے گئے تھانہ صدر کے علاقے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے اکرم سے تین نامعلوم ملزمان نے تین بکریاں زبردستی چھین کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے ضیا اللہ سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمود علی سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ملک عبدالمتین کی اہلیہ کا جھپٹا مارکر پرس چھین لیا جبکہ نیوملتان کے علاقے عبدالمالک کے گھر سے نقدی و سامان جابر حسین کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے محمد منیر کی جیب سے نقدی 7ہزار و موبائل نوید انجم کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے امجد علی کے پودے کپ کے علاقے ارشد کا موبائل گلگشت کے علاقے قاسم کا گھریلوں سامان انور ، عارف کے موبائلز فونز کوتوالی کے علاقے منیب کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے قسور کی نقدی و موبائل جلیل آباد کے علاقے محمد عدیل کی دوکان سے نقدی 1لاکھ 15ہزار سمیت سگریٹس چہلیک کے علاقے ثنا خالد کا موبائل مظفر آباد کے علاقے ناصر عباس کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے مقصوداں مائی کے گھر سے نقدی 1لاکھ سمیت دو تولہ سونا دیگر سامان کاشف نواز کا موبائل اور ممتاز آباد کے علاقے ثمینہ بی بی کی ایل سی ڈی چوری ہوگئے ۔