• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، گریجویٹ اور اچھی شہرت کا حامل پولیس افسر ہی SHO بن سکے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں اب صرف گریجوایٹ اور اچھی شہرت کے حامل پولیس آفسران ہی تھانیدار تعینات ہوسکیں گے ،آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے مورخہ 3 ستمبر 2025 کو جاری حکم نامہ نمبر 19344-79/Esst/TP/Misc.میں کہا گیا ہےکہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لئے جاری کئے گئے اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) میں "صرف ان پولیس آفسران کو ایس ایچ اوز تعینات کیا جائے جو گریجویٹس ،اچھے رویہ اور کریمنل ریکارڈ کے حامل نہیں ہیں "کی شق کا اضافہ کیا جائے،اس حکم نامہ کے بعد صوبہ میں بڑی تعداد میں ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید