• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ مجھ پر نہیں ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز پہ ہے، اختر مینگل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی مینگل، سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حملہ مجھ پر نہیں ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز پہ ہے،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ میرا خواجہ آصف سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،جب آپ حکومت میں بیٹھے ہیں تو ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ میزبان حامد میر نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب اور دہشت گردی کا سامنا ہے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قوم کو متحدہ ہونا ہوگا۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا یہ حملہ مجھ پر یا میری پارٹی پر ہے یہ حملہ اس آواز پر ہے جو بلوچستان میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کے لیے اٹھائی جاتی ہے۔ ایف آئی آرز ہمارے لیے نئی نہیں ہیں جنرل مشرف دور میں میری ایف آئی آرز کے معاملے میں سینچری ہوئی تھی۔اس آئین کو ہم کیا تحفظ دیں گے جو اپنے آپ کو تحفظ نہ دے سکے آج تک وہ آئین ہمیں تو نہیں بچا سکا اس آئین نے اگر کسی کو بچایا ہوا ہے تو وہ طاقتور کو بچایا ہوا ہے اور یہ آئین بھی انہیں طاقتور لوگوں کے ہاتھوں سے چلتا ہے جو جس طرح چاہتے ہیں اس کو موڑ دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید