• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا کا بجلی ٹیرف دگنا کرنے کا مطالبہ، نیپرا کلیدی فیصلے کی تیاری میں

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اپنے ہائیڈرو پاور ٹیرف میں بھاری اضافہ مانگ لیا ہے۔ واپڈا نے مالی سال 2025-26 کے لیے 364 ارب 80 کروڑ روپے کی ریونیو ضرورت پیش کی ہے، جو مالی سال 2022-23 میں مقررہ 190 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہے۔واپڈا اس وقت 21پن بجلی گھروں سے 8,400 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جبکہ تربیلا پنجم توسیعی منصوبہ (1,530 میگاواٹ) اور مہمند ڈیم (800 میگاواٹ) کو بھی اپنے لائسنس میں شامل کر لیا ہے۔ اس طرح واپڈا کی مجموعی پیداواری صلاحیت 19,664 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید