• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی سے غیر قانونی تعمیرات گرانے کی رپورٹ طلب

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس نے ملک بھر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز سے غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کو مسمار کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری لینڈ کی جانب سے لکھےگئے مراسلہ میںکہا گیا ہے کہ سپارکو کی نشاندہی کی روشنی میں تجا وزات کے خلاف کا روائی کی رپورٹ فوری طور پر ارسال کی جا ئے۔ مراسلہے میں کہا گیا ہے کئی مرتبہ یاد دہانی کے نوٹس دیے جا نے کے باوجود بیشتر ایڈ منسٹریٹرز نے سپارکو کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر کی گئی غیر قانو نی تعمیرات اور تجاوزات کی جو نشاندہی کی تھی اس کے خاتمہ کیلئے گئے اقدامات کی رپورٹ ارسال نہیں کی۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سپر یم کورٹ کے مقرر کردہ ون مین کمیشن نے بھی فروری سے مئی 2025کی سہ ماہی رپورٹ نہ دیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ یہ رپورٹ فوری طور پر ارسال کی جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید