اسلام آباد (صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جب وہ نیویارک پہنچیں گے تو یہ ان کی 73 ویں سالگرہ گزرے تیسرا دن ہوگا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسی دن خطاب کرین گے وہ اپنی 76 ویں سالگر کے 9 دن بعد یہ خطاب کرر ہے ہوں گے۔دونوں 23 ستمبر کو صدر ٹرمپ کے استقبالیہ میں شرکت کر سکتے ہیں جو پاکستان کے وزیر اعظم کی سالگرہ ہے۔پاکستان نے نیویارک میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون ٹو ون ملاقات کی درخواست کی ہے۔ معتبر ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اس دن صبح کے وقت خطاب کرین گے اوروہ اس دن خطاب کرنے والے چھٹے رہنماہوں گے جبکہ شہبازشریف 15 نمبر کے مقرر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چونکہ مودی کی جانب سے پاکستان پر الزمات لگائے جانے کی توقع ہے۔