• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ فل کورٹ اجلاس، اسٹیبلشمنٹ سروس / پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز منظور

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز بحث کے بغیر اکثریتی رائے سے منظور کر لئے گئے۔ 11 میں سے 5 ججز نے رولز کے خلاف جبکہ 6 ججز نے حق میں ووٹ دیا۔ایجنڈے میں ترمیم کا 2ججز کا خط میں مطالبہ مسترد۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کے نقائص پر تحقیقات، انکوائری یا کارروائی کرنے کا معاملہ فل کورٹ کی متفقہ منظوری سے حکومت کو بھجوا دیا ۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس میں تمام 11 ججز شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید