• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

M-6 اندرون سندھ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریگا، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم-6 اندرون سندھ کے نوجوانوں کیلئے مواقع فراہم کریگی جبکہ ایم-10 کراچی کے ٹریفک مسائل کو ختم کریگی۔یہ بات انھوں نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وفاقی وزیر مواصلات علیم خان سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں حیدرآباد سکھر موٹروے اور کراچی ناردرن بائی پاس منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد-سکھر موٹروے (ایم6) اور کراچی نادرن بائی پاس جامشورو موٹروے (ایم-10) نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ ایم-6 اندرون سندھ کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کریگی۔ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ اور سیکرٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید