• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بڑا فیصلہ؛ سول بیوروکریٹس کی تربیت کو عالمی معیار پر لایا جا ئیگا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے سول بیوروکریٹس کی تربیت کو جدید دور کے تقاضوں اورعالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے تربیتی اداروں میں عالمی تنظیم برائے اسٹینڈرائزیشن کے معیارات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کیلئے سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے نجی شعبہ سے مشاورتی خدمات( کنسلٹنسی سروسز) کیلئے اچھی شہرت کی حامل فرمز سے بولیاں طلب کر لیں۔ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سول بیوروکریٹس کے تربیتی اداروں میں آئی ایس او21001 کے معیارات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید