• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر کموڈور سید نثار احمد النبی وزارتِ دفاعی پیداوار کےOSD بن گئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ، ایئر کموڈور سید نثار احمد النبی کو وزارتِ دفاعی پیداوار راولپنڈی میں گریڈ 20میں او ایس ڈی (2) بنادیاگیا،ان کی تقرری کموڈور شاہد رشید کی جگہ کی گئی ۔ ڈائریکٹر (آڈٹ) پٹرولیم و قدرتی وسائل، لاہور ڈاکٹر نجیب اللہ خان کا تبادلہ ، اُنہیں جنرل مینجر (فنانس) محکمہ سیاحت، پنجاب حکومت تعینات کیاگیا ۔ قراقرم یونیورسٹی میں تعینات گریڈ 17 کے ایران علی ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان ریجن، ڈائریکٹر موسمیاتی تبدیلی آڈٹ اسلام آباد ارج ربانی کا تبادلہ کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید