• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا غزہ میں نئی فوجی کارروائی کا اعلان، تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے، حملوں میں 100 فلسطینی شہید

کراچی(نیوز ڈیسک) اسرائیل کا غزہ میں نئی فوجی کارروائی کا اعلان،حملوںمیں 100فلسطینی شہید ہوگئے،پانی لینے کیلئے قطار میں کھڑے بچوں پر بھی بمباری کی گئی،تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف مظاہرے ،نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر آگ لگا کر، پارلیمنٹ کی سڑک بند کرکے احتجاج اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ صہیونی وزیر خزانہ نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کا منصوبہ پیش کردیا، ادھرعالمی صمود فلوٹیلا نے اسرائیلی دھمکیوں کے پیشِ نظر یورپ سے تحفظ مانگ لیا ۔ جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 11ہزار سے بڑھ گئی۔ غذائی قلت سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہےاسرائیلی حملوں میں اب تک 40 ہزار بچے زخمی، 21ہزار مستقل معذور ہو چکے۔غزہ پر اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملے بدستور شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ صرف بدھ کے روز مختلف علاقوں میں کم از کم 100 فلسطینی شہیدہوئے، جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو پانی لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ جبکہ امداد کے منتظر کئی فلسطینی بھی حملوں کی زد میں آئے۔
اہم خبریں سے مزید