• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن سے ADB وفد کی ملاقات، ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی میں انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی حکومت سندھ کا ترجیحی منصوبہ ہے جس سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہونگے۔ وفد میں ڈیوڈ مارگونز اسٹرن، سید عمر علی شاہ، حمید خان، فرانسوا لوئی گلیوم، احسن پراچہ اور وینجنگ پو شامل تھے جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے لاٹ ون اور لاٹ ڈو کے تحت جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید