• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: زلزلہ زدگان کو بچانے کیلئے دشوار گزار علاقوں میں کمانڈوز اتار دیئے

کابل( نیوز ڈیسک)افغان حکومت نے زلزلے میں زندہ بچ جانیوالے افراد کو ریسکیو کرنے کی غرض سے کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے میں اتارا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی رات کو صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1400ہو گئی ہے۔ زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جب کہ کئی افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔گزشتہ روز منگل کو 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا جس کے باعث امدادی سرگرمیاں روکنی پڑیں جب کہ دور دراز گاؤں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید