• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اراضی ریفرنس، 10 مفرور ملزموں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کراچی نے ساڑھے17ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں10مفرور ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے 7اکتوبر کو عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے ملک ریاض، زین ملک، علی ریاض سمیت 10ملزموں کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ مفرور ملزموں کےخلاف زیردفعہ 87اور 88کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ستار اعوان نے ملزموں کےنام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائرکردی۔ ڈپٹی پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ مقدمےمیں نامزد تما م ملزموں کےنام ای سی ایل میں شامل کرنےکاحکم دیاجائے۔صوبائی وزیر کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےسماعت کےخلاف سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کررکھا ہے۔ راج واحد علی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میرےکلائنٹ کانام ای سی ایل میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر ملزموں کونوٹس جاری کردیئے۔دوران سماعت ایس بی سی اے کےسابق سربراہ منظورقادرکاکا،جاویدحنیف ،آغامقصود عباس، سہیل میمن سمیت 16ملزم پیش ہوئے۔سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت 4ملزموں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کر رکھاہے۔استغاثہ کے مطابق ملزموں پر الزام ہے کہ انھوں نے سپرہائی وےکےقریب 17ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔
اہم خبریں سے مزید