• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بیجنگ سے ٹیلیفون، چیئرمین NDMA نے سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفونک کال کی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی ۔ شہباز شریف کی دریاؤں میں بڑھتی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو و امدادی کارروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل کرنیکی ہدایت چئیرمین این ڈی ایم اے نے روای، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید