• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم نے جائیداد پر کم ٹیکس ادا کرنے کا اعتراف کرلیا

لندن (رپورٹ حنیف خالد) برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم اور وزیر برائے ہاؤسنگ و کمیونٹیز اینجلا رینر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کے ساحلی شہر ہوو میں خریدی گئی ایک فلیٹ پر واجب الادا ٹیکس پوری طرح ادا نہیں کیا تھا۔ ان کے اس اعتراف کے بعد اپوزیشن نے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ خود اینجلا رینر نے وضاحت کی کہ وہ ٹیکس چوری نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ قانونی ماہرین کے غلط مشورے کی بنیاد پر یہ ’’غلطی‘‘ سرزد ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید