• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پہلی بار سروائیکل کینسر پریوینشن ویکسی نیشن مہم

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت عالمی ادارہ صحت، یونیسف، جھپیگو اور گاوی کے تعاون سے سندھ میں پہلی بار سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی۔ سروائیکل کینسر پریوینشن ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہتھا۔ اجلاس میں صوبائی قیادت، ماہرینِ صحت، بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے نمائندوں اور میڈیا پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین میں ای پی آئی سندھ کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل رضا شیخ، ہیلپ کی سربراہ ڈاکٹر در ثمین اکرم، ماہر امراض نسواں ڈاکٹر تزئین عباس، ماہرا امراض اطفال پروفیسر اقبال میمن، نیشنل ای او سی کے ڈاکٹر خرم اور چھپیگو کے دلبر خان شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید