• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا اللّٰہ مینگل کی برسی پر حملہ بدترین سفاکیت، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نےکوئٹہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان زخموں سے چور ہے لیکن حکمران چین کی نیند سو رہے ہیں ، سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کےموقعپر حملہ بدترین سفاکیت ہے، آفاق احمد نے کہاکہ سردار اختر جان مینگل کے محفوظ رہنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،فارم 47 کی جعلی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،آفاق احمد مطالبہ کیا ہےکہ دھماکے کی شفاف تحقیقات کرکےذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید