• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 منتخب اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی حتمی فہرست جاری

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر جاوید اختر جاوید نے وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں شمولیت حاصل کرنے والے 27اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ مزکورہ عہدے کے امتحان میں ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ 27 منتخب امیدواروں میں سے چھ خواتین شامل ہیں۔ مراسلے میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ یہ حتمی فہرست ہے لہذا انٹرویو اور تحریری امتحان میں فیل ہونے والے امیدوار مزید خط و کتابت نہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید