• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے بلدیات اور توانائی کے وزرأ اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر بلدیات ،وزیر توانائی سید ناصر شاہ اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی ملاقات ، ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ بلدیات کے وزیر سعید غنی نے ملاقات میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ بلدیات سندھ بھر کے اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہم اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب میں سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے صوبے بھر بالخصوص سکھر اور روہڑی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورت حال کا مقابلہ کرنے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید