• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی میں پانی کی بندش، واٹر کارپوریشن کو 72 گھنٹے کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے ماڈل کالونی میں پانی کی بحالی کیلئےواٹر کارپوریشن کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا پمپنگ اسٹیشن گزشتہ دس روز سے بند ہونے کے باعث ہزراوں مکین پریشانی کا شکار ہیں جبکہ واٹر کارپوریشن نے کے الیکٹرک پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک فالٹ چار روز سے درست نہیں کیا جا سکا ہے ماڈل کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری جنرل و چیئر مین یو سی ماڈل کالونی توفیق الدین صدیقی نے احتجاج کی دھمکی د یتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن ماڈل کالونی کا پانی بحال کرے پانی بحال نہ ہوا توجماعت اسلامی شدید احتجاج کرے گی دوسری جانب صفورہ ہائیڈرنٹ میں نالے کا پانی مل گیا جس کے باعث ہائیڈرنٹ سے پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے صفورہ ہائیڈرنٹ سے ٹینکر کے ذریعے قریبی علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے پانی گندہ ہونے کے باعث اب یہ ناقابل استعمال ہے دریں اثنا واٹر کارپوریشن نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان نے ماڈل ٹاؤن میں پانی کے بحران کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنما توفیق الدین صدیقی سے رابطہ کیا اور واضح کیا کہ ماڈل ٹاؤن میں پانی کی فراہمی میں رکاوٹ واٹر کارپوریشن کے نظام کی خرابی کے باعث نہیں بلکہ براہِ راست کے الیکٹرک کے فالٹس کی وجہ سے ہے واٹر کارپوریشن کا سسٹم مکمل طور پر درست اور فعال ہے، تاہم پانی کی سپلائی صرف بجلی کی عدم فراہمی کے باعث متاثر ہو رہی ہے انجینئر اسد اللہ خان نے بتایا کہ ایم ای ایس پمپنگ اسٹیشن چیک پوسٹ نمبر 3 ماڈل ٹاؤن پر کے الیکٹرک کی کیبل میں فالٹ پیدا ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید