• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ٹرک نے سینئر اسکول ٹیچر برکت علی کی جان لے لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی سپر ہائی وے پرتیز رفتار ٹرک نے سینئر معلم کی جان لے لی۔ دیگر ٹریفک حادثات میں کم عمر لڑکا ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر لیاقت آباد ٹاؤن ( میل) کے سابق تعلقہ ایجوکیشن آفیسر اور ظہور سکینڈری اسکول لیاقت آباد کے سینئر ہیڈماسٹر برکت علی راجپر ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے ملیر ہالٹ پل پر دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک کی زد میں آگئے، وہ حادثے میں شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی عمر 59 برس تھی۔ انہیں مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں کی موت کی تصدیق کی گئی۔ ان کی تدفین آبائی شہر مہراب پور میں کی جائے گی۔ انہوں نے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے،ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہوا۔دوسری جانب پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی نمبر 14میں ٹریفک حادثے غازی آباد کرسچن کالونی کے رہائشی 13سالہ موٹر سائیکل سوار انجم عاشرہلاک اور14سالہ ایان ولد یونس شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کو عباسی شہید اسپتال منقتل کیا گیا۔ ایس ایچ او امام بخش لاشاری کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں کسی گاڑی کی ٹکر سے کسی حادثے کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔ متوفی کے سر پر ہلکی سی چوٹ اور ہاتھ پر رگڑ کے نشانات ہیں، بظاہر حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے یا توازن خراب ہونے سے گرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ متوفی کے گھر والوں کے مطابق دونوں لڑکے موٹر سائیکل کسی سے لے کر نکلے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید