• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو دو بڑے قانونی جھٹکے، ٹیرف اور امیگریشن پالیسی خطرے میں

واشنگٹن ( اے ایف پی) ٹرمپ کو دو بڑے قانونی جھٹکے، ٹیرف اور امیگریشن پالیسی خطرے میں، انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدر کو لامحدود ٹیرف اختیار نہیں دیتا،وفاقی اپیل کورٹ کا فیصلہ، دوسرے مقدے میں وینزویلا کے شہریوں کی ملک بدری روک دی گئی،دونوں کیسزکا سپریم کورٹ میں جانیکا امکان ہے۔ پہلے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی ہنگامی بنیادوں پر عائد کردہ محصولات کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ سے فوری فیصلہ طلب کرنے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ وفاقی اپیل کورٹ نے قرار دیا ہےکہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ (IEEPA) صدر کو اس حد تک محصولات لگانے کا اختیار نہیں دیتا۔
اہم خبریں سے مزید