• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی کی جانب سے پولیس مقابلے ملزمان کا ماورائے عدالت قتل قرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمیاں عبدا لرؤف عطا ء نے کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب(سی سی ڈی) کی جانب سے پولیس مقابلوں کو ملزمان کا ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے اسے بدترین قانون شکنی قرار دیا جبکہ اس کے سدباب کے لئے پنجاب کی اعلیٰ عدلیہ سے فوجداری مقدمات کا ٹرائل سات سے پندرہ دنوں کے اندر اندر مکمل کرنے کا نظام رائج کرنے کی پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،انہوں نے سپریم کورٹ بلڈنگ کے انتظامی بلاک مین واقع دفاتر میں وکلا ء کے داخلے پر لگائی جانے والی حالیہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کو بھی وکلاء سمیت عام شہریوں کے لئے بھی کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے ،انہوں نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا بھر کی عدالتوں میں وکلاء سمیت عام شہریوں کو بھی باآسانی داخلے کی اجازت ہوتی ہے لیکن پاکستان کی سپریم کورٹ میں وکلاء کے داخلے پربھی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید