• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، خودکش حملے کا مقدمہ درج جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسی) شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بی این پی کے جلسے کے اختتام پر خود کش حملے میں شہادتوں کی تعداد17ہو گئی ہے، 40افراد اب بھی زخمی ہیں، خودکش حملہ آور نے بی این پی کے جلسے کے اختتام پر سیاسی قائدین کی گاڑیوں کے قریب خود کو اڑا لیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب منگل کی شب جلسے کے اختتام پر ہونے والے خود کش حملے زخمی ہو نے والے مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، سانحہ میں شہادتوں کی تعداد 17ہو گئی ۔ جبکہ سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ قتل،اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر کے خود کش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضا تحویل میں لے لئے جنہیں ڈی این اے کیلئے فرانزک لیبارٹری بھیجوایں جائے گئے ۔ دھماکے کے وقت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور متعدد زخمی تھے، بدھ کو اسپتال میں دوران علاج 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید