• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث 13 افسران گرفتار

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے سمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث اپنے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ،13 گرفتار ،7ایف آئی آر درج ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹرانسفارمیشن کے ایجنڈے کے تحت شفافیت، احتساب اور ادارہ جاتی دیانتداری کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔7ایف آئی آر درج، 103گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے غلط طریقے سے اپ لوڈ کی گئیں نیلام شدہ گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے اور کنٹرول میکانزم کو مضبوط بنانے کے لیے ایف بی آر نے اگست 2021میں اپنے وی بوک (WeBOC) سسٹم میں "آکشن ماڈیول" متعارف کرایا تھا۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ان میں سے 103گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے غلط طریقے سے اپ لوڈ کی گئیں۔ ان میں سے 43 اسمگل شدہ گاڑیاں موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کے ذریعے پہلے ہی رجسٹر ہو چکی تھیں، جس سے انہیں بظاہر قانونی حیثیت مل گئی۔ڈیجیٹل آڈٹ اور انٹرنل انوسٹیگیشن کی بنیاد پر ایف بی آر نے ان یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی جن کے ذریعے یہ جعلسازی کی گئی۔ نتیجتاً 9 جولائی 2025 کو ایف بی آر نے ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کو معطل کر دیا، جن کےکوائف اس جرم میں استعمال کیے گئے تھے۔مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ سلسلہ ایک بڑے مجرمانہ نیٹ ورک کا حصہ ہے جس میں موٹر رجسٹریشن اتھاریٹز کے افسران اور کار ڈیلرز بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید