• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)پاکستان نےپانچ دوست ممالک سے 29ارب ڈالرز سرمایہ کاری کاتخمینہ لگادیا-ایس آئی ایف سی کےتحت متحدہ عرب امارات ،کویت،سعودی عرب،قطر اور آذربائیجان سےبڑے پیمانے پرپاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی گئی ہے،  ایس آئی ایف سی کےتحت پاکستان میں یہ سرمایہ کاری توانائی، زراعت اورانفراسٹرکچرسمیت دیگرشعبوں میں  کی جائیگی۔ وفاقی حکومت نے5دوست ممالک سے29 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کےتخمینہ جات کو رواں مالی سال 2025۔26 کےسالانہ پلان کاحصہ بنایا ہے- دستاویز کے مطابق متحدہ عرب امارت اورکویت سے 10،10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ ہےجبکہ پاکستان میں سعودی عرب سے5 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید