• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نظام سے مطمئن، وجہ شہباز کی شخصیت، مجھے شٹ اپ کال نہیں دی، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نوازشریف اس نظام سے مطمئن ہیں اور اس نظام سے تسلسل کی وجہ شہباز شریف کی شخصیت ہے ، مریم نوازہماری پارٹی کا مستقبل ہیں انہیں میں اپنی بیٹی کی طرح سمجھتا ہوں اور وہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں شہباز شریف سے میں مسلسل رابطے میں ہوں انہوں نے مجھے کسی قسم کی شٹ اپ کال نہیں دی ، م میڈیا  کو مری اجلاس کے شرکاء کا نہیں پتہ ۔ماہر بین الاقوامی امورکامران بخاری نے کہا کہ امریکہ اور چین کی انڈراسٹنڈنگ ہونے کے امکانات بڑھے ہیں تو اس میں بھارت کا کوئی کردار باقی نہیں رہ جاتا اس لیے اسٹرٹیجی تبدیل ہوچکی ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے بھارت کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ مودی حکومت اپنی خارجہ پالیسی کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ مری کی میٹنگ میں تسلسل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی نوازشریف اس نظام سے مطمئن ہیں اور اس نظام سے تسلسل کی وجہ شہباز شریف کی شخصیت ہے ۔ میٹنگ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی یہ ذہنی اختراء ہے یہ میڈیا نے بنایا ہے ۔ میڈیا ابھی اس میٹنگ کے شرکاء کا نہیں پتہ تو یہ بتائیں کیا وہاں کوئی ٹیبل یا کرسی کے نیچے گھسا ہوا تھا کس نے یہ چیزیں میڈیا کو بتائی ہیں میٹنگ میں سیلاب سے متعلق بات ہوئی بائی الیکشن ہمارے ایجنڈے پر ہے چین کے وزٹ میں شہباز شریف کی سربراہی میں ہمارے وفد سے جس طرح ممالک ملے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید