• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ 14 بیورو کریٹس 2026ء اوائل میں ریٹائر ہونگے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد سول و پولیس سروس افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےجاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکریٹریٹ گروپ کے 14 گریڈ 21اور 20کے افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں،ریٹا ئر ہو نیوالوں میں سہیل اختر‘ عادل اکبر ‘ثمر احسن ‘صحبت علی تالپور ‘حافظ عبدالہادی ‘خان نواز ‘ ارشد فرید ‘ محمد ناصر اسلام ، ثناء اللہ ‘میر افضل ‘ طاہر احسان ‘مظفر علی برکی شامل ، پولیس افسرمسعود صفدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید