• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کا سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں کیلئے اضافی امداد کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں کے لیے اضافی امداد کا اعلان ، سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز(تقریبا 45 کروڑ 40لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کی جائے گی۔اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیا اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید