• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی انرجی وہیکل پالیسی پر باضابطہ عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےنئی انرجی وہیکل پالیسی دو ہزار پچیس تا تیس پر باضابطہ عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔پہلے مرحلے میں رواں مالی سال چالیس ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار الیکٹرک رکشوں پر سبسڈی دی جائے گی ۔ آن لائن  درخواستیں طلب،آخری تاریخ 30ستمبر مقرر،انتخاب یکم اکتوبر کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے  کیا جائیگا، الیکٹرک موٹر سائیکلز پر 80 ہزار ،رکشوں اور لوڈرز پر 4 لاکھ سبسڈی ، فیول میں سالانہ 290 ارب کی بچت متوقع۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ذ رائع کے مطابق پہلے مرحلے میں رواں مالی سال کے دوران 40 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلز اور ایک ہزار الیکٹرک رکشے سبسڈائز نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔ درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی اور ان کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ۔حکام نے بتایا کہ کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب یکم اکتوبر کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید