• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار اقوام متحدہ اہلکاروں پر امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کا شبہ ہے، یمنی حوثی

صنعا (اے ایف پی) یمن کے حوثی باغیوں نے اس ہفتے کے اوائل میں گرفتار کیے گئے اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر اسرائیل اور امریکا کے لیے جاسوسی کے شبہات ظاہر کیے ہیں ۔اسرائیلی حملے میں حوثی وزیرِاعظم ، 9 وزرا اور دو دیگر کابینہ ارکان کی ہلاکت پر گرفتاریاں ہوئی تھیں۔اتوار کو کم از کم 11 اقوام متحدہ کے ملازمین کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں حوثیوں کے وزیرِاعظم اور ان کی کابینہ کے تقریباً نصف اراکین ہلاک ہو گئے تھے۔حوثی عہدیدار نے کہا اقوام متحدہ کے جن ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید