• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی انصاف: وزیرِاعظم نے تنازعات کمیشن کے اراکین مقرر کر دیے

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن (TDRC) کے پانچ اراکین کو تین سالہ مدت کے لیے کنٹریکٹ پر تعینات کر دیا ہے، جس کے بعد طویل عرصے سے غیر فعال یہ ادارہ اب مکمل طور پر فعال ہو سکے گا۔سرکاری نوٹیفکیشنز کے مطابق یہ تقرریاں وزیرِاعظم نے 22اگست 2025کو وزارتِ تجارت کے تحت کام کرنے والی ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن آرگنائزیشن (TDRO) کے فریم ورک کے تحت منظور کیں۔ کمیشن کا بنیادی کام تجارتی تنازعات کے اُس بڑے بوجھ کا فیصلہ کرنا ہے جو برسوں سے کسی فعال فورم کی غیر موجودگی کے باعث التوا میں پڑے تھے۔نئے مقرر کیے گئے اراکین کو MP-I اسکیل پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق پبلک سیکٹر سے ہے جبکہ دو پرائیویٹ سیکٹر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پبلک سیکٹر سے مقرر ہونے والے اراکین میں عمر داد آفریدی، جاوید اقبال خان اور محمد حمود الرؤف شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید