• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام 6 ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ

ا سلام آباد (این این آئی)انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مزید 6ممالک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں قائم کئے جائیں گے جبکہ ترکیہ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ایک ایک دفتر کھولاجائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک ان ممالک سے چلائے جاتے ہیں، دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ ان ممالک میں انسانی اسمگلروں کے مضبوط نیٹ ورک کی وجہ سے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کی تفتیش میں بین الاقوامی نیٹ ورکس کا انکشاف ہوا تھا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سی پیک فیز ٹو کے دوران غیرملکی تاجروں اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید