• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ نیب دائرہ اختیار پر 15 روز میں فیصلے کی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے 2 ملزمان عبد الجبار اور نجم الزمان کی نیب دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے احتساب عدالت کو نیب ترامیم کی روشنی میں دائرہ اختیار پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ احتساب عدالت 15 روز میں فیصلہ کرے کہ یہ کیس کس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ،دوران سماعت درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم کے بعد کیس سارے کراچی منتقل ہو گئے، کچھ مقدمات اینٹی کرپشن اور کچھ ایف آئی اے کو منتقل ہوئے، یہ دو مقدمات منتقل نہیں ہوئے، 11ماہ سے جج صاحب فیصلہ نہیں کر رہے۔
اہم خبریں سے مزید