اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں دو نومولود بچوں کی چوہوں کے کاٹنے سے ہلاکت کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ 10 دن کی نومولود بچی (گڑیا – فرضی نام) کو اُس کے اہلِ خانہ نے 24 اگست کو اندور کے مہاراجا یشونت راؤ اسپتال (ایم وائی ایچ) میں داخل کرایا۔ اسی روز، گڑیا کو مبینہ طور پر این آئی سی یو وارڈ میں چوہوں نے کاٹ لیا، جو کہ اسپتال کا سب سے محفوظ اور حساس وارڈ سمجھا جاتا ہے۔