• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور سامان سے محرو ہوگئے ۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم افراد رضوان کے گودام کے تالے توڑ کر ساڑھے پانچ لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے اسی تھانے کی حدود میں مسلح کارسوار افراد نے قمر سے ساڑھے چار لاکھ مالیت کی سگریٹ اور ساڑھے تین لاکھ نوری چھین کر فرار ہوگئے سبزی منڈی ملتان سے ریاض کے دو موبایل فون چوری ہوگیے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے فیاض ،مشرف اور امیر علی کے موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے زاہد کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے اعجاز اور آفتاب کے موبائل فون جبکہ عرفان کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا تھانہ بوہر گیٹ کے علاقہ سے طارق کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ گلگشت کے علاقہ سے حماد کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ سے علی اور شبیرکے موبائل فون چوری ہوگیے۔
ملتان سے مزید