ملتان (سٹاف رپورٹرڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ بستی لنگڑیال اور نایاب سٹی فلڈ کیمپوں میں خصوصی میڈیکل سکریننگ کیمپ فعال کردیے گئے ہیں جہاں بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میڈیکل ٹیسٹ اور بلڈ سکریننگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے سیلاب سے متاثرہ خواتین و بچوں کی فوری سکریننگ کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوگا اس سلسلے میں نجی شعبے کے ماہر ڈاکٹرز اور فارماسسٹ سمیت پیرا میڈیکل سٹاف بھی میڈیکل سکریننگ کیمپ میں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم افراد کیلئے میڈیکل ٹیسٹ فری ہونگے ۔